اہل عراق کے لئے میقات ذات عرق ہے۔

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا فُتِحَ هَذَانِ الْمِصْرَانِ أَتَوْا عُمَرَ فَقَالُوا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّ لِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا وَهُوَ جَوْرٌ عَنْ طَرِيقِنَا وَإِنَّا إِنْ أَرَدْنَا قَرْنًا شَقَّ عَلَيْنَا قَالَ فَانْظُرُوا حَذْوَهَا مِنْ طَرِيقِکُمْ فَحَدَّ لَهُمْ ذَاتَ عِرْقٍ-
علی بن مسلم، عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ ، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ دونوں ملک فتح ہوئے تو لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ اے امیرالمومنین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل نجد کے لئے قرآن کو مقرر فرمایا ہے اور وہ ہمارے راستے سے ہٹا ہوا ہے، اگر ہم قرن کا ارادہ کریں تو ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اپنے راستے میں اس کے سامنے کوئی جگہ دیکھو، اور ان کے لئے ذات عرق کو مقرر فرمایا۔
Narrated Ibn Umar: When these two towns (Basra and Kufa) were captured, the people went to 'Umar and said, "O the Chief of the faithful believers! The Prophet fixed Qarn as the Miqat for the people of Najd, it is beyond our way and it is difficult for us to pass through it." He said, "Take as your Miqat a place situated opposite to Qarn on your usual way. So, he fixed Dhatu-Irq (as their Miqat)." ________________________________________