TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
روزے کا بیان
اگر کوئی شخص اعتکاف کرے اور اسے مناسب معلوم ہو کہ اعتکاف سے باہر ہوجائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ أَنْ يَعْتَکِفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ فَاسْتَأْذَنَتْهُ عَائِشَةُ فَأَذِنَ لَهَا وَسَأَلَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَنْ تَسْتَأْذِنَ لَهَا فَفَعَلَتْ فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِکَ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ أَمَرَتْ بِبِنَائٍ فَبُنِيَ لَهَا قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی انْصَرَفَ إِلَی بِنَائِهِ فَبَصُرَ بِالْأَبْنِيَةِ فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا بِنَائُ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَزَيْنَبَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَالْبِرَّ أَرَدْنَ بِهَذَا مَا أَنَا بِمُعْتَکِفٍ فَرَجَعَ فَلَمَّا أَفْطَرَ اعْتَکَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ-
محمد بن مقاتل، ابوالحسن، عبداللہ ، اوزاعی، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کا تذکرہ کیا تو آپ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے (اعتکاف کی) اجازت چاہی، آپ نے انہیں اجازت دیدی اور حفصہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے درخواست کی کہ ان کے لئے بھی اجازت چاہیں، عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے لئے بھی اجازت چاہی تو انہیں بھی اجازت مل گئی، زنیت بن جحش نے جب یہ ماجرا دیکھا تو انہوں نے بھی ایک خیمہ قائم کرنے کا حکم دیا، چنانچہ ان کے لئے بھی خیمہ نصب کر دیا گیا، عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو اپنے خیمے کی طرف چلے، آپ کی نظر چند خیموں پر پڑی تو دریافت کیا کہ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا عائشہ رضی اللہ عنہا اور حفصہ رضی اللہ عنہا اور زینب کے خیمے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہوں نے اس نیکی کا ارادہ نہیں کیا۔ میں اعتکاف میں نہیں رہوں گا، چنانچہ آپ لوٹ گئے جب روزے ختم ہوئے تو شوال کے ایک عشرے میں اعتکاف کیا۔
Narrated 'Amra bint 'AbdurRahman from 'Aisha: Allah's Apostle mentioned that he would practice Itikaf in the last ten days of Ramadan. 'Aisha asked his permission to perform Itikaf and he permitted her. Hafsa asked 'Aisha to take his permission for