اونٹ کی گردن میں گھنٹی وغیرہ باندھنے کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّ أَبَا بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ وَالنَّاسُ فِي مَبِيتِهِمْ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا أَنْ لَا يَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ أَوْ قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ-
عبداللہ بن یوسف مالک عبداللہ بن ابوبکر عباد ابوبشیر انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک سفر تھے عبداللہ نے کہا میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی خواب گاہوں میں تھے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قاصد کے ذریعہ کہلا بھیجا کہ کسی اونٹ کی گردن میں لٹکن تانت یا کسی دوسری قسم کا قلادہ نہ لٹکایا جائے اور اگر لٹکا ہوا ہو تو کاٹ دیا جائے۔
Narrated Abu Bashir Al-Ansari: That he was in the company of Allah's Apostle on some of his journeys. (The sub-narrator 'Abdullah adds, "I think that Abu Bashir also said, 'And the people were at their sleeping places.") Allah's Apostle sent a messenger ordering: "There shall not remain any necklace of string or any other kind of necklace round the necks of camels except it is cut off."