ان لوگوں کا بیان جنہوں نے وسوسہ وغیرہ کو مشتبہہ چیزوں میں نہیں سمجھا

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ شُکِيَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يَجِدُ فِي الصَّلَاةِ شَيْئًا أَيَقْطَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ لَا وُضُوئَ إِلَّا فِيمَا وَجَدْتَ الرِّيحَ أَوْ سَمِعْتَ الصَّوْتَ-
ابونعیم، ابن عیینہ، زہری، عباد بن تمیم اپنے چچا ( عبداللہ بن زید مازنی) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص کے متعلق شکایت کی گئی کہ وہ نماز میں کچھ (وسوسہ) پاتا ہے، کیا وہ نماز کو توڑ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں جب تک وہ آواز نہ سن لے یا بو نہ پائے۔ اور ابن حفصہ نے بواسطہ زہری نقل کیا کہ وضو اس صورت میں واجب ہے کہ تو بو پائے یا آواز سنے۔
Narrated 'Abbas bin Tamim: that his uncle said: "The Prophet was asked: If a person feels something during his prayer; should one interrupt his prayer?" The Prophet said: No! You should not give it up unless you hear a sound or smell something." Narrated Ibn Abi Hafsa: Az-Zuhri said, "There is no need of repeating ablution unless you detect a smell or hear a sound." ________________________________________
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَنَا بِاللَّحْمِ لَا نَدْرِي أَذَکَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا اللَّهَ عَلَيْهِ وَکُلُوهُ-
احمد بن قدام عجلی، محمد بن عبدالرحمن طفاوی، ہشام بن عروہ، اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ایک جماعت ہمارے پاس گوشت لیکر آتی ہے، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے اس پر اللہ کا نام لیا یا نہیں (بسم اللہ کہی ہے یا نہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر بسم اللہ پڑھ کر کھا لیا کرو۔
Narrated 'Aisha: Some people said, "O Allah's Apostle! Meat is brought to us by some people and we are not sure whether the name of Allah has been mentioned on it or not (at the time of slaughtering the animals)." Allah's Apostle said (to them), "Mention the name of Allah and eat it." ________________________________________