انگوٹھی کے نگینہ کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ هَلْ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا قَالَ أَخَّرَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَائِ إِلَی شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِهِ قَالَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا وَإِنَّکُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا-
عبدان، یزید بن زریع، حمید بیان کرتے ہیں کہ انس سے پوچھا گیا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی پہنی تھی، انہوں نے کہا کہ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں دیر کردی، جب رات ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں گویا آپ کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ نماز پڑھ چکے اور سو گئے اور تم لوگ جب تک انتظار میں ہو نماز ہی کی حالت میں ہو۔
Narrated Humaid: Anas was asked, "Did the Prophet wear a ring?" Anas said, "Once he delayed the: 'Isha' prayer till midnight. Then he came, facing us ..... as if l am now Looking at the glitter of his ring ..... and said, "The people have offered their prayers and slept but you have been in prayer as you have been waiting for it."
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ خَاتَمُهُ مِنْ فِضَّةٍ وَکَانَ فَصُّهُ مِنْهُ وَقَالَ يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
اسحاق، معتمر، حمید، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی تھا اور یحیی بن ایوب نے بیان کیا اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، اور حضرت انس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Anas: The ring of the Prophet was of silver, and its stone was of silver too.