انگور کی شراب کا بیان

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ هُوَ ابْنُ مِغْوَلٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَقَدْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ وَمَا بِالْمَدِينَةِ مِنْهَا شَيْئٌ-
حسن بن صباح، محمد بن سابق، مالک بن مغول، نافع حضرت ابن عمر کہتے ہیں کہ شراب اس وقت حرام کی گئی جبکہ مدینہ میں (انگور کی شراب) نہ تھی۔
Narrated Ibn 'Umar: "Alcoholic drinks were prohibited (by Allah) when there was nothing of it (special kind of wine) in Medina.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ حُرِّمَتْ عَلَيْنَا الْخَمْرُ حِينَ حُرِّمَتْ وَمَا نَجِدُ يَعْنِي بِالْمَدِينَةِ خَمْرَ الْأَعْنَابِ إِلَّا قَلِيلًا وَعَامَّةُ خَمْرِنَا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ-
احمد بن یونس، ابن شہاب، عبدربہ ابن نافع، یونس، ثابت بنانی، انس کہتے ہیں کہ ہم پر شراب حرام کی گئی اور جس وقت وہ حرام کی گئی ہم لوگوں کو مدینہ میں انگور کی شراب بہت کم ملتی تھی اور ہم میں سے اکثر کی شراب کچی اور پکی کھجوروں سے ہوتی تھی۔
Narrated Anas: "Alcoholic drinks were prohibited at the time we could rarely find wine made from grapes in Medina, for most of our liquors were made from unripe and ripe dates.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي حَيَّانَ حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَامَ عُمَرُ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ-
مسدد، یحیی، ابن حبان، عامر، ابن عمر کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اما بعد!شراب کی حرمت نازل ہو چکی ہے اور وہ پانچ چیزوں سے ہوتی ہے انگور، کھجور، شہد، گیہوں، جو اور خمروہ ہے جو عقل کو مخمور کردے (کھودے) ۔
Narrated Ibn 'Umar: 'Umar stood up on the pulpit and said, "Now then, prohibition of alcoholic drinks have been revealed, and these drinks are prepared from five things, i.e.. grapes, dates, honey, wheat or barley And an alcoholic drink is that, that disturbs the mind.