امام کا لوگوں کی اسم نویسی کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اکْتُبُوا لِي مَنْ تَلَفَّظَ بِالْإِسْلَامِ مِنْ النَّاسِ فَکَتَبْنَا لَهُ أَلْفًا وَخَمْسَ مِائَةِ رَجُلٍ فَقُلْنَا نَخَافُ وَنَحْنُ أَلْفٌ وَخَمْسُ مِائَةٍ فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا ابْتُلِينَا حَتَّی إِنَّ الرَّجُلَ لَيُصَلِّي وَحْدَهُ وَهُوَ خَائِفٌ-
محمد بن یوسف سفیان اعمش ابوائل حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جتنے لوگ اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں ان سب کے نام لکھ کر میرے سامنے لاؤ چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ سو مردوں کے نام لکھ کر پیش کیے میں نے دل میں کہا کہ ہم اب تک کافروں کا خوف کرتے ہیں حالانکہ ہم ڈیڑھ ہزار آدمی ہیں اور اپنے آپ کو فتنہ میں مبتلا پاتے ہیں اور ڈر کے مارے بعض آدمی تو تنہا نماز پڑھ رہے ہیں۔
Narrated Hudhaifa: The Prophet said (to us), " List the names of those people who have announced that they are Muslims." So, we listed one thousand and five hundred men. Then we wondered, "Should we be afraid (of infidels) although we are one thousand and five hundred in number?" No doubt, we witnessed ourselves being afflicted with such bad trials that one would have to offer the prayer alone in fear.
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ فَوَجَدْنَاهُمْ خَمْسَ مِائَةٍ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ مَا بَيْنَ سِتِّ مِائَةٍ إِلَی سَبْعِ مِائَةٍ-
عبدان ابوحمزہ اعمش سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے انہیں پانچ سو پایا ابومعاویہ کہتے ہیں کہ وہ چھ سات سو کے قریب تھے۔
Narrated Al-Amash: "We (listed the Muslims and) found them five hundred." And Abu Muawiya said, "Between six-hundred to seven-hundred."
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي کُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ کَذَا وَکَذَا وَامْرَأَتِي حَاجَّةٌ قَالَ ارْجِعْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِکَ-
ابو نعیم سفیان ابن جریج عمرو بن دینار ابی معبد عبداللہ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میرا نام فلانے فلانے جہاد میں لکھ دیا گیا ہے اور میری بیوی حج کو جانے والی ہے فرمایا جاؤ لوٹ جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرو۔
Narrated Ibn 'Abbas: A man came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! I have enlisted in the army for such-and-such Ghazwa, and my wife is leaving for Hajj." Allah's Apostle said, "Go back and perform Hajj with your wife."