امام اور جو لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں جب رکوع سے سر اٹھائیں تو کیا کہیں؟

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ يُکَبِّرُ وَإِذَا قَامَ مِنْ السَّجْدَتَيْنِ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ-
آدم، ابن ابی ذئب، سعید، مقبری، حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے تھے تو (اس کے بعد) اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ (بھی) کہتے اور جب رکوع کرتے (اور رکوع سے) اپنا سر اٹھاتے تکبیر کہتے تھے اور جب دونوں سجدوں سے (فارغ ہو کر) کھڑے ہوتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے
Narrated Abu Huraira: When the Prophet said, "Sami' a-l-lahu Liman hamida," (Allah heard those who sent praises to Him), he would say, "Rabbana wa-laka-l-hamd." On bowing and raising his head from it the Prophet used to say Takbir. He also used to say Takbir on rising after the two prostrations. (See Hadith No. 656).