اللہ کا قول کہ اللہ تعالیٰ کا تخت (حکومت) پانی پر ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْکَ وَقَالَ يَدُ اللَّهِ مَلْأَی لَا تَغِيضُهَا نَفَقَةٌ سَحَّائُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَقَالَ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْفَقَ مُنْذُ خَلَقَ السَّمَائَ وَالْأَرْضَ فَإِنَّهُ لَمْ يَغِضْ مَا فِي يَدِهِ وَکَانَ عَرْشُهُ عَلَی الْمَائِ وَبِيَدِهِ الْمِيزَانُ يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ اعْتَرَاکَ افْتَعَلَکَ مِنْ عَرَوْتُهُ أَيْ أَصَبْتُهُ وَمِنْهُ يَعْرُوهُ وَاعْتَرَانِي آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا أَيْ فِي مِلْکِهِ وَسُلْطَانِهِ عَنِيدٌ وَعَنُودٌ وَعَانِدٌ وَاحِدٌ هُوَ تَأْکِيدُ التَّجَبُّرِ اسْتَعْمَرَکُمْ جَعَلَکُمْ عُمَّارًا أَعْمَرْتُهُ الدَّارَ فَهِيَ عُمْرَی جَعَلْتُهَا لَهُ نَکِرَهُمْ وَأَنْکَرَهُمْ وَاسْتَنْکَرَهُمْ وَاحِدٌ حَمِيدٌ مَجِيدٌ کَأَنَّهُ فَعِيلٌ مِنْ مَاجِدٍ مَحْمُودٌ مِنْ حَمِدَ سِجِّيلٌ الشَّدِيدُ الْکَبِيرُ سِجِّيلٌ وَسِجِّينٌ وَاللَّامُ وَالنُّونُ أُخْتَانِ وَقَالَ تَمِيمُ بْنُ مُقْبِلٍ وَرَجْلَةٍ يَضْرِبُونَ الْبَيْضَ ضَاحِيَةً ضَرْبًا تَوَاصَی بِهِ الْأَبْطَالُ سِجِّينَا وَإِلَی مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا أَيْ إِلَی أَهْلِ مَدْيَنَ لِأَنَّ مَدْيَنَ بَلَدٌ وَمِثْلُهُ وَاسْأَلْ الْقَرْيَةَ وَاسْأَلْ الْعِيرَ يَعْنِي أَهْلَ الْقَرْيَةِ وَأَصْحَابَ الْعِيرِ وَرَائَکُمْ ظِهْرِيًّا يَقُولُ لَمْ تَلْتَفِتُوا إِلَيْهِ وَيُقَالُ إِذَا لَمْ يَقْضِ الرَّجُلُ حَاجَتَهُ ظَهَرْتَ بِحَاجَتِي وَجَعَلْتَنِي ظِهْرِيًّا وَالظِّهْرِيُّ هَا هُنَا أَنْ تَأْخُذَ مَعَکَ دَابَّةً أَوْ وِعَائً تَسْتَظْهِرُ بِهِ أَرَاذِلُنَا سُقَّاطُنَا إِجْرَامِي هُوَ مَصْدَرٌ مِنْ أَجْرَمْتُ وَبَعْضُهُمْ يَقُولُ جَرَمْتُ الْفُلْکُ وَالْفَلَکُ وَاحِدٌ وَهْيَ السَّفِينَةُ وَالسُّفُنُ مُجْرَاهَا مَدْفَعُهَا وَهُوَ مَصْدَرُ أَجْرَيْتُ وَأَرْسَيْتُ حَبَسْتُ وَيُقْرَأُ مَرْسَاهَا مِنْ رَسَتْ هِيَ وَمَجْرَاهَا مِنْ جَرَتْ هِيَ وَمُجْرِيهَا وَمُرْسِيهَا مِنْ فُعِلَ بِهَا رَاسِيَاتٌ ثَابِتَاتٌ-
ابو الیمان، شعیب، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندے! تو مجھے دے تو میں تجھے دوں گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا خزانہ بھرا ہوا ہے اگر رات دن خرچ کرتا رہے تب بھی خالی نہیں ہوتا کیا تم یہ نہیں دیکھتے ہو کہ جب سے زمین اور آسمان کو بنایا ہے کس قدر خرچ کردیا ہے مگر پھر بھی اس کی کوئی نعمت کم نہیں ہوئی اور اللہ تعالیٰ کا عرش (تخت) پانی پر ہے اس کے ہاتھ میں رزق کی تراز و ہے جس طرح چاہتا ہے جھکا دیتا ہے اور جس کے لئے وہ مناسب خیال کرتا ہے اٹھا دیتا ہے " اعداک" کا مطلب ہے تجھ پر مار پڑ گئی۔ " عدوتہ" کے معنی میں نے اس کو پایا۔ " یعروہ" مضارع کا صیغہ ہے۔ " بناصیتھا " یعنی اس کی حکومت اور قبضہ میں سے، غنید عنود عائد سب کے ایک ہی معنی ہیں یعنی سخت تکبر و سرکشی۔ " والا استعمر" بسایا تم کو عرب کہتے ہیں یعنی یہ گھر میں نے اس کو تمام زندگی کیلئے دے ڈالا۔ " نکرھم و انکرھم اور استنکرھم" سب کے ایک ہی معنی ہیں یعنی ہر ملک والا پردیسی۔ " حمید مجید" یہ معیل کے وزن پر ہے ماجد سے بمعنی کرم کرنے والا محمود کے معنی سراہا گیا " سجیل اور سجین" کے ایک ہی معنی ہیں۔ سجین میں لام اور نون دونوں آتے ہیں تمیم بن مقبل نے کہا بعض پیدل دن دہاڑے خود پر سجین مارا کرتے ہیں پہلوان جن کی وصیت کرتے ہیں ایسی لگا ناپ انہیں، " والی مدین" کے معنی ہیں ابی مدین کی طرف اور اسی طرح یہ کہا گیا ہے کہ (وَاسْأَلْ الْقَرْيَةَ) یعنی بستی سے پوچھ اور (اسئل العیر) کے معنی ہیں قافلہ والوں سے پوچھ۔ (وَرَائَکُمْ ظِهْرِيًّا) یعنی پس پشت ڈال دیا اس کی طرف توجہ نہیں کی جب کسی سے کمی کا مقصد پورا نہ ہو تو عرب والے کہتے ہیں کہ ظھرت بحاجتی اور جعلنی ظھریا اس جگہ ظھری سے وہ جانور مراد ہے جو کام کے لئے ساتھ رکھتے ہیں " اراذلنا " ہمارے کام کے لئے۔ " اجرامی" میرا گناہ بعض کہتے ہیں کہ یہ " اجر مت " کا مصدر ہے یا جرمت کا جو کہ ثلاثی مجرد ہے۔ " الفلک" واحد اور جمع دونوں میں مستعمل ہے یعنی کشتی اور کشتیاں۔ " مجریھا " کشتی کا چلنا یہ مصدر ہے اجریت کا اسی طرح مرسھا مصدر ہے ارسیت کا یعنی میں نے کشتی کو لنگر لگا دیا بعض نے مرسھا بفتح المیم پڑھا ہے جو رست سے بنا اسی طرح مجریھا بھی جرت سے ہے بعض نے مجریھا اور مرسھا پڑھا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا چلانے والا تھامنے والا ہے " الرسیات" کے معنی ہیں لنگر انداز اور " ثابتات " کے معنی ہیں ٹھہری ہوئی جمی ہوئی۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Allah said, 'Spend (O man), and I shall spend on you." He also said, "Allah's Hand is full, and (its fullness) is not affected by the continuous spending night and day." He also said, "Do you see what He has spent since He created the Heavens and the Earth? Nevertheless, what is in His Hand is not decreased, and His Throne was over the water; and in His Hand there is the balance (of justice) whereby He raises and lowers (people)."