اللہ سے ڈرنے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ يُسِيئُ الظَّنَّ بِعَمَلِهِ فَقَالَ لِأَهْلِهِ إِذَا أَنَا مُتُّ فَخُذُونِي فَذَرُّونِي فِي الْبَحْرِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ فَفَعَلُوا بِهِ فَجَمَعَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ مَا حَمَلَکَ عَلَی الَّذِي صَنَعْتَ قَالَ مَا حَمَلَنِي إِلَّا مَخَافَتُکَ فَغَفَرَ لَهُ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ربعی، حذیفہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ تم سے پہلی امت میں ایک آدمی تھا جو اپنے اعمال کو برا سمجھتا تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا جب میں مر جاؤ تو غبار بنا کر گرمی کے دنوں میں سمندر میں ڈال دینا، چنانچہ لوگوں نے اس کے ساتھ یہی کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس تمام اجزاء کو جمع کیا پھر فرمایا۔ تجھے اس حرکت پر کس چیز نے آمادہ کیا اس نے عرض کیا کہ میں صرف آپ کے خوف کی وجہ سے ایسا کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔
Narrated Hudhaifa: The Prophet said, "There was a man amongst the people who had suspicion as to the righteousness of his deeds. Therefore he said to his family, 'If I die, take me and burn my corpse and throw my ashes into the sea on a hot (or windy) day.' They did so, but Allah, collected his particles and asked (him), What made you do what you did?' He replied, 'The only thing that made me do it, was that I was afraid of You.' So Allah forgave him."
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ رَجُلًا فِيمَنْ کَانَ سَلَفَ أَوْ قَبْلَکُمْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا وَوَلَدًا يَعْنِي أَعْطَاهُ قَالَ فَلَمَّا حُضِرَ قَالَ لِبَنِيهِ أَيَّ أَبٍ کُنْتُ لَکُمْ قَالُوا خَيْرَ أَبٍ قَالَ فَإِنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا فَسَّرَهَا قَتَادَةُ لَمْ يَدَّخِرْ وَإِنْ يَقْدَمْ عَلَی اللَّهِ يُعَذِّبْهُ فَانْظُرُوا فَإِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي حَتَّی إِذَا صِرْتُ فَحْمًا فَاسْحَقُونِي أَوْ قَالَ فَاسْهَکُونِي ثُمَّ إِذَا کَانَ رِيحٌ عَاصِفٌ فَأَذْرُونِي فِيهَا فَأَخَذَ مَوَاثِيقَهُمْ عَلَی ذَلِکَ وَرَبِّي فَفَعَلُوا فَقَالَ اللَّهُ کُنْ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَيْ عَبْدِي مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا فَعَلْتَ قَالَ مَخَافَتُکَ أَوْ فَرَقٌ مِنْکَ فَمَا تَلَافَاهُ أَنْ رَحِمَهُ اللَّهُ فَحَدَّثْتُ أَبَا عُثْمَانَ فَقَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فَأَذْرُونِي فِي الْبَحْرِ أَوْ کَمَا حَدَّثَ وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
موسی ، معتمر، معتمر کے والد، عقبہ بن عبدالغافر، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے گزشتہ امتوں میں سے ایک شخص کے متعلق فرمایا کہ اللہ نے اسے مال و اولاد دے رکھا تھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اپنی اولاد سے پوچھا، میں کیسا باپ تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ اچھے باپ! اس آدمی نے کہا، کہ میں نے اللہ کے پاس کوئی نیکی جمع نہیں کی۔ (قتادہ نے لم یبتئر کی تفسیر لم یدخر بیان کی) اور اللہ تعالیٰ کے پاس جاؤں گا تو وہ مجھے عذاب دے گا۔ اس لئے دیکھو جب میں مرجاؤں، تو مجھے جلا دینا، یہاں تک کہ میں بالکل کوئلہ ہوجاؤں، تو مجھے پیس دینا فَاسْحَقُونِي یا فَاسْهَکُونِي فرمایا۔ (روای کو شک ہے) پھر جب تیز ہوا چلے تو مجھ کو اس میں اڑا دینا۔ اس لوگوں نے اس کا پختہ وعدہ کیا۔ قسم ہے میرے پروردگار کی کہ ان لوگوں نے اس کے مطابق کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہوجا اسی وقت وہ آدمی کھڑا موجود تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے بندے تجھے کس چیز نے اس کام پر آمادہ کیا؟ اس نے جواب کیا کہ آپ کے خوف کے سبب سے میں نے ایسا کیا مخافتک یا فرق منک فرمایا (راوی کو شک ہے) ۔ پس اس کی تلافی اس طرح کی کہ اللہ نے اس پر رحم کیا میں نے ابوعثمان سے یہ حدیث بیان کی۔ تو انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان سے اس کو سنا ہے، مگر یہ کہ فَأَذْرُونِي فِي الْبَحْرِ کا اضافہ کیا اور معاذ نے بواسطہ شعبہ، قتادہ، عقبہ، ابوسعید، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث نقل کی۔
Narrated Abu Said : The Prophet mentioned a man from the previous generation or from the people preceding your age whom Allah had given both wealth and children. The Prophet said, "When the time of his death approached, he asked his children, 'What type of father have I been to you?' They replied: You have been a good father. He said, 'But he (i.e. your father) has not stored any good deeds with Allah (for the Hereafter): if he should face Allah, Allah will punish him. So listen, (O my children), when I die, burn my body till I become mere coal and then grind it into powder, and when there is a stormy wind, throw me (my ashes) in it.' So he took a firm promise from his children (to follow his instructions). And by Allah they (his sons) did accordingly(fulfilled their promise.) Then Allah said, "Be"' and behold! That man was standing there! Allah then said. "O my slave! What made you do what you did?" That man said, "Fear of You." So Allah forgave him.