اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم کو معاف کر دیجئے

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَکُمْ خَطَايَاکُمْ فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَی أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ-
اسحاق، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے بنی اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ تم بیت المقدس کے دروازہ میں عاجزی کے ساتھ "حطۃ" کہتے ہوئے داخل ہو تو ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے مگر بنی اسرائیل نے اس حکم کو نہیں مانا اور زمین پر گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور حطۃ کی جگہ (حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ) یعنی اناج کا دانہ کہتے ہوئے داخل ہوئے۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "It was said to the children of Israel, 'Enter the gate in prostration and say Hitatun. (7.161) We shall forgive you, your faults.' But they changed (Allah's Order) and entered, dragging themselves on their buttocks and said, 'Habatun (a grain) in a Sha'ratin (hair)."