اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خُفِّفَ عَلَی دَاوُدَ الْقِرَائَةُ فَکَانَ يَأْمُرُ بِدَابَّتِهِ لِتُسْرَجَ فَکَانَ يَقْرَأُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ يَعْنِي الْقُرْآنَ-
اسحاق بن نصر، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور کی قرات اس قدر آسان ہوگئی تھی کہ آپ گھوڑے کو کسنے کا حکم دیتے اور خادم کس کر فارغ بھی نہ ہونے پاتا تھا کہ آپ اسے پڑھ کر فارغ ہو جاتے۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "The recitation of Psalms (David's Quran) was made light and easy for David that he used to have his ridding animal be saddled while he would finish the recitation before the servant had saddled it."