اللہ تعالیٰ کا قول کہ پیغمبر کو اور ایمانداروں کو مشرکین کے لئے استغفار نہ کرینی چاہئے ۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا طَالِبٍ الْوَفَاةُ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْ عَمِّ قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أُحَاجُّ لَکَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ أَتَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَکَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْکَ فَنَزَلَتْ مَا کَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِينَ وَلَوْ کَانُوا أُولِي قُرْبَی مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ-
اسحاق بن براہیم، عبدالرزاق، معمر، زہری، سعید بن مسیّب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت ابوطالب کا انتقال ہونے لگا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اس وقت وہاں ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ بیٹھے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے میرے چچا! آپ اس چیز کا اقرار کر لیجئے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور میں اسی کی بندگی کروں گا تو میں خدا کے یہاں آپ کیلئے جھگڑ سکونگا۔ ابوجہل اور عبداللہ نے یہ سن کر کہا اے ابوطالب! کیا مرتے وقت اپنے باپ دادا کے دین کو چھوڑ دو گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے چچا! میں تمہارے لئے خدا سے اس وقت تک استغفار کرتا رہوں گا جب تک وہ مجھے اس کام سے روکتے نہیں۔ اس وقت یہ آیت مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْ ا اَنْ يَّسْتَغْفِرُوْا ۔ الخ 9۔ التوبہ : 113) نازل ہوئی۔
Narrated Al-Musaiyab: When Abu Talib's death approached, the Prophet went to him while Abu Jahl and 'Abdullah bin Abi Umaiya were present with him. The Prophet said, "O uncle, say: None has the right to be worshipped except Allah, so that I may argue for your case with it before Allah." On that, Abu Jahl and 'Abdullah bin Abu Umaiya said, "O Abu Talib! Do you want to renounce 'Abdul Muttalib's religion?" Then the Prophet said, "I will keep on asking (Allah for) forgiveness for you unless I am forbidden to do so." Then there was revealed:-- 'It is not fitting for the Prophet and those who believe that they should invoke (Allah) for forgiveness for pagans even though they be of kin, after it has become clear to them that they are companions of the Fire.' (9.113)