اللہ تعالیٰ کا قول کہ تاکہ میری آنکھوں کے سامنے تیری پرورش کی جائے۔

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذُکِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَی عَلَيْکُمْ إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَی عَيْنِهِ وَإِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَی کَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ-
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا اللہ تم پر پوشیدہ نہیں رہ سکتا، اللہ تعالیٰ کا نام نہیں ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسیح دجال دائیں آنکھ کا کانا ہے گویا کہ اس کی آنکھ انگور ہے جس میں نور نہیں ہے۔
Narrated 'Abdullah: Ad-Dajjal was mentioned in the presence of the Prophet. The Prophet said, "Allah is not hidden from you; He is not one-eyed," and pointed with his hand towards his eye, adding, "While Al-Masih Ad-Dajjal is blind in the right eye and his eye looks like a protruding grape."
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا أَنْذَرَ قَوْمَهُ الْأَعْوَرَ الْکَذَّابَ إِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّکُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ مَکْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ کَافِرٌ-
حفص بن عمر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ اللہ نے جو نبی بھی بھیجے انہوں نے اپنی قوم کو کانے اور جھوٹے سے ڈرایا، وہ (دجال) کانا ہے اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر، ، لکھا ہوا ہے۔
Narrated Anas: The Prophet said, "Allah did not send any prophet but that he warned his nation of the one-eyed liar (Ad-Dajjal). He is one-eyed while your Lord is not one-eyed, The word 'Kafir' (unbeliever) is written between his two eyes."