اس چیز کے دھونے کا بیان، جو عورت کی شرم گاہ سے لگ جائے

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ الْحُسَيْنِ قَالَ يَحْيَی وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَلَمْ يُمْنِ قَالَ عُثْمَانُ يَتَوَضَّأُ کَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ ذَکَرَهُ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَمَرُوهُ بِذَلِکَ قَالَ يَحْيَی وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
ابومعمر، عبدالوارث، حسین معلم، یحیی ، ابوسلمہ، عطاء بن یسار روایت کرتے ہیں کہ زید بن خالد جہنی نے عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ بتاؤ جب مرد اپنی عورت سے جماع کرے اور انزال نہ ہو، تو اس کا کیا حکم ہے؟ عثمان نے کہا جس طرح نماز کے لئے وضو کرتا ہے، اسی طرح وضو کرلے اور اپنے عضو خاص کو دھو ڈالے، عثمان نے کہا! کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، پھر میں نے اس کے متعلق علی بن ابی طالب، زبیر بن عوام، طلحہ بن عبیداللہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے پوچھا، تو انہوں نے بھی اسی بات کا حکم دیا اور مجھ سے ابوسلمہ نے بیان کیا کہ ان کو عروہ بن زبیرنے، ان کو ابوایوب نے بیان کیا کہ انہوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
Narrated Zaid bin Khalid AjJuhani: I asked 'Uthman bin 'Affan about a man who engaged in the sexual intercourse with his wife but did not discharge. 'Uthman replied, "He should perform ablution like that for the prayer after washing his private parts." 'Uthman added, "I heard that from Allah's Apostle." I asked 'Ali bin Abi Talib, Az-Zubair bin Al-'Awwam, Talha bin 'Ubaidullah and Ubai bin Ka'b and gave the same reply. (Abu Aiylub said that he had heard that from Allah's Apostle) (This order was cancelled later on so one has to take a bath. See, Hadith No. 180).
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو أَيُّوبَ قَالَ أَخْبَرَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ فَلَمْ يُنْزِلْ قَالَ يَغْسِلُ مَا مَسَّ الْمَرْأَةَ مِنْهُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْغَسْلُ أَحْوَطُ وَذَاکَ الْآخِرُ وَإِنَّمَا بَيَّنَّا لِاخْتِلَافِهِمْ والمائ انقی-
مسدد، یحیی ، ہشام بن عروہ، عروہ، ابوایوب، ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! جب مرد اپنی بیوی سے جماع کرے اور انزال نہ ہو، تو کیا کرے؟ آپ نے فرمایا ان ان مقامات کو دھو لے جو آپس میں مس ہوئے ہوں، پھر وضو کرلے اور نماز پڑھ لے، ابوعبداللہ کہتے ہیں، غسل میں زیادہ احتیاط ہے اور ہم نے اس آخری حدیث صرف لوگوں کے اختلاف کی وجہ سے بیان کی ہے، (ہمارے نزدیک) پانی زیادہ پاک کرنے والا ہے۔ یعنی غسل بہر حال کر لینا چاہیے، انزال ہو یا نہ ہو۔
Narrated Ubai bin Ka'b: I asked Allah's Apostle about a man who engages in sexual intercourse with his wife but does not discharge. He replied, "He should wash the parts which comes in contact with the private parts of the woman, perform ablution and then pray." (Abu 'Abdullah said, "Taking a bath is safer and is the last order.")