اس شخص کا بیان جو حج سے پہلے عمرہ کرے ۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ عِکْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ فَقَالَ لَا بَأْسَ قَالَ عِکْرِمَةُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عِکْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ مِثْلَهُ-
احمد بن محمد، عبداللہ ، ابن جریج، عکرمہ بن خالد نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے حج کے پہلے عمرہ کر نے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کوئی حرج نہیں، عکرمہ کا بیان ہے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کرنے سے پہلے عمرہ کیا اور ابراہیم بن سعد نے بواسطہ ابن اسحاق، عکرمہ بن خالد روایت کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا اور اسی طرح روایت کیا۔
Narrated Ibn Juraij: Ikrima bin Khalid asked Ibn 'Umar about performing 'Umra before Hajj. Ibn 'Umar replied, "There is no harm in it." 'Ikrima said, "Ibn 'Umar also said, 'The Prophet had performed 'Umra before performing Hajj.'"
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ عِکْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِثْلَهُ-
عمرو بن علی، ابوعاصم، ابن جریج، عکرمہ بن خالد نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا پھر اسی طرح روایت کیا۔
Narrated 'Ikrima bin Khalid: "I asked Ibn 'Umar the same (as above)."