اس شخص کا بیان جو اپنے اعتکاف سے صبح کے وقت باہر آئے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ خَالِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ح قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ح قَالَ وَأَظُنُّ أَنَّ ابْنَ أَبِي لَبِيدٍ حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اعْتَکَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ فَلَمَّا کَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ نَقَلْنَا مَتَاعَنَا فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ اعْتَکَفَ فَلْيَرْجِعْ إِلَی مُعْتَکَفِهِ فَإِنِّي رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ وَرَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَائٍ وَطِينٍ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَی مُعْتَکَفِهِ وَهَاجَتْ السَّمَائُ فَمُطِرْنَا فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَقَدْ هَاجَتْ السَّمَائُ مِنْ آخِرِ ذَلِکَ الْيَوْمِ وَکَانَ الْمَسْجِدُ عَرِيشًا فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَلَی أَنْفِهِ وَأَرْنَبَتِهِ أَثَرَ الْمَائِ وَالطِّينِ-
عبدالرحمن، سفیان، ابن جریج، سلیمان احول، (ابن ابی نجیح کے ماموں) ابوسلمہ، ابوسعید سے روایت کرتے ہیں، سفیان کا بیان ہے کہ مجھ سے محمد بن عمرو نے انہوں نے ابوسلمہ سے انہوں نے ابوسعید سے روایت کیا ہے انہوں نے بیان کیا کہ میرا گمان ہے۔ ابن ابی لبید نے ہم سے بواسطہ ابوسلمہ، ابوسعید روایت کیا ہے ابوسعید نے روایت کیا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا، جب بیسویں کی صبح ہوئی تو ہم نے اپنا سامان منتقل کیا ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ جو اعتکاف میں تھا وہ اپنے اعتکاف کی جگہ لوٹ جائے، میں نے خواب میں یہ رات (شب قدر) دیکھی ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں جب اپنے اعتکاف کی جگہ واپس ہوئے، تو آسمان ابر آلود ہو گیا اور بارش ہوئی۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا آسمان اس دن کے آخری حصے میں ابر آلود ہوا اور مسجد پر ان دنوں کھجور کی چھت تھی۔ میں نے آپ کی ناک اور پیشانی پر کیچڑ کا نشان دیکھا۔
Narrated Abu Said: We practiced Itikaf with Allah's Apostle in the middle ten days (of Ramadan). In the morning of the twentieth (of Ramadan) we shifted our baggage, but Allah's Apostle came to us and said, "Whoever was m Itikaf should return to his place of Itikaf, for I saw (i.e. was informed about the date of) this Night (of Qadr) and saw myself prostrating in mud and water." When I returned to my place the sky was overcast with clouds and it rained. By Him Who sent Muhammad with the Truth, the sky was covered with clouds from the end of that day, and the mosque which was roofed with leaf-stalks of date palm trees (leaked with rain) and I saw the trace of mud and water over the nose of the Prophet and its tip.