اس شخص کا بیان جس نے روانگی کے دن ابطح میں عصر کی نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَخْبِرْنِي بِشَيْئٍ عَقَلْتَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّی الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ افْعَلْ کَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ-
محمد بن مثنی، اسحاق بن یوسف، سفیان ثوری، عبدالعزیز بن رفیع روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا مجھ کو وہ بات بتاؤ جو آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد ہو کہ یوم ترویہ (یعنی آٹھویں تاریخ) میں آپ نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا منی میں میں نے پوچھا روانگی کے دن عصر کی نماز کہان پڑھی؟ انہوں نے کہا ابطح میں لیکن تم اسی طرح کرو جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں۔
Narrated 'Abdul-Aziz bin Rufai: I asked Anas bin Malik, "Tell me something you have observed about the Prophet concerning where he offered the Zuhr prayer on the Day of Tarwiya (8th Dhul-Hijja)." Anas replied, "He offered it at Mina." I said, "Where did he offer the Asr prayer on the Day of Nafr (day of departure from Mina)?" He replied, "At Al-Abtah," and added, "You should do as your leaders do."
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُتَعَالِ بْنُ طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَرَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ ثُمَّ رَکِبَ إِلَی الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ-
عبدالمتعال بن طالب، ابن وہب، عمرو بن حارث، قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ظہر وعصر، مغرب، اور عشاء کی نماز پڑھی پھر محصب میں تھوڑی دیر سو رہے پھر سوار ہو کر خانہ کعبہ کی طرف گئے اور اس کا طواف کیا۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet offered the Zuhr, 'Asr, Maghrib and 'Isha' prayers and slept for a while at a place called Al-Mahassab and then he rode towards the Ka'ba and performed Tawaf (al-Wada').