اس شخص کا بیان جس نے خیال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار نہ کرنا حجت ہے۔

حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ أَنَّ ابْنَ الصَّائِدِ الدَّجَّالُ قُلْتُ تَحْلِفُ بِاللَّهِ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَحْلِفُ عَلَی ذَلِکَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُنْکِرْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
حماد بن حمید، عبیداللہ بن معاذ، معاذ، شعبہ، سعد بن ابراہیم، محمد بن منکدر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے جابربن عبداللہ کو قسم کھاتے ہوئے دیکھا کہ ابن صائد دجال ہے میں نے کہا کہ تم اللہ کی قسم کھاتے ہو انہوں نے کہا کہ ہاں! میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات پر قسم کھاتے ہوئے دیکھا ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا انکار نہیں کیا۔
Narrated Muhammad bin Al-Munkadir: I saw Jabir bin 'Abdullah swearing by Allah that Ibn Sayyad was the Dajjal. I said to Jabir, "How can you swear by Allah?" Jabir said, "I have heard 'Umar swearing by Allah regarding this matter in the presence of the Prophet and the Prophet did not disapprove of it."