اس شخص کا بیان جس نے خوشبو لگائی پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر باقی رہ جائے

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَذَکَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا-
ابوالنعما ن، ابوعوانہ، ابراہیم بن محمد بن منتشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول بھی بیان کیا کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ صبح کو احرام باندھوں، اس حال میں کہ (میرا بدن خوشبو سے) مہک رہا ہو، تو عائشہ بو لیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوشبو لگائی اس کے بعد آپ نے اپنی بیبیوں کے پاس دورہ فرمایا پھر صبح کو احرام باندھ لیا۔
Narrated Muhammad bin Al-Muntathir: On the authority of his father that he had asked 'Aisha about the saying of Ibn 'Umar(i.e. he did not like to be a Muhrim while the smell of scent was still coming from his body). 'Aisha said, "I scented Allah's Apostle and he went round (had sexual intercourse with) all his wives, and in the morning he was Muhrim (after taking a bath)."
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفْرِقِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ-
آدم بن ابی ایاس، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ گویا میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک (اب تک) دیکھ رہی ہوں، اس حال میں کہ آپ محرم تھے۔
Narrated 'Aisha: It is as if I am just looking at the glitter of scent in the parting of the Prophet's head hair while he was a Muhrim.