TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
عمرہ کا بیان
اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي سَمِعْتُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ بِالْمَدِينَةِ ضِعْفَيْ مَا جَعَلْتَ بِمَکَّةَ مِنْ الْبَرَکَةِ تَابَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ يُونُسَ-
عبداللہ بن محمد، وہب بن جریر، جریر، یونس، ابن شہاب حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا یا اللہ مکہ میں جو برکت تو نے رکھی ہے، مدینہ میں اس سے دوچند برکت عطاء فرما۔ عثمان بن عمر نے یونس سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Anas: The Prophet said, "O Allah! Bestow on Medina twice the blessings You bestowed on Mecca."
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَنَظَرَ إِلَی جُدُرَاتِ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ رَاحِلَتَهُ وَإِنْ کَانَ عَلَی دَابَّةٍ حَرَّکَهَا مِنْ حُبِّهَا-
قتیبہ، اسماعیل بن جعفر، حمید، انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس ہوتے اور مدینہ کی دیواروں کی طرف دیکھتے تو اپنی سواری کو تیز چلاتے اور اگر کسی دوسرے جانور پر ہوتے تو اس کو مدینہ کی محبت کے سبب اور ایڑ لگاتے۔
Narrated Anas: Whenever the Prophet returned from a journey and observed the walls of Medina, he would make his Mount go fast, and if he was on an animal (i.e. a horse), he would make it gallop because of his love for Medina.