استحاضہ والی عورت کے اعتکاف کا بیان

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَکَفَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ تَرَی الدَّمَ فَرُبَّمَا وَضَعَتْ الطَّسْتَ تَحْتَهَا مِنْ الدَّمِ وَزَعَمَ أَنَّ عَائِشَةَ رَأَتْ مَائَ الْعُصْفُرِ فَقَالَتْ کَأَنَّ هَذَا شَيْئٌ کَانَتْ فُلَانَةُ تَجِدُهُ-
اسحاق بن شاہین، ابوبشر واسطی، خالد بن عبداللہ ، خالد، عکرمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ آپ کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا، حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، خون کو (کو خارج ہوتے) دیکھتی تھیں، اکثر اپنے نیچے (خون کی کثرت کے وجہ سے) طشت رکھ لیا کرتی تھیں، عکرمہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (ایک بار) کسم کا پانی دیکھا کہ یہ رنگ بالکل ویسا ہے۔ جیسے فلاں عورت استحاضہ کی حالت میں دیکھتی تھیں۔
Narrated 'Aisha: Once one of the wives of the Prophet did Itikaf along with him and she was getting bleeding in between her periods. She used to see the blood (from her private parts) and she would perhaps put a dish under her for the blood. (The sub-narrator 'Ikrima added, 'Aisha once saw the liquid of safflower and said, "It looks like what so and so used to have.")
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اعْتَکَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ فَکَانَتْ تَرَی الدَّمَ وَالصُّفْرَةَ وَالطَّسْتُ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي-
قتیبہ، یزید بن زریع، خالد، عکر مہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کی بیویوں میں سے کسی بیوی نے باوجود مستحاضہ ہونے کے اعتکاف کیا، خون اور وہ زردی کو (خارج ہو تے) دیکھتی تھیں اور نماز پڑھنے کی حالت میں طشت ان کے نیچے (رکھا) رہتا تھا۔
Narrated 'Aisha: "One of the wives of Allah's Apostle joined him in l'tikaf and she noticed blood and yellowish discharge (from her private parts) and put a dish under her when she prayed."
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَعْضَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ اعْتَکَفَتْ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ-
مسدد، معتمر، خالد، عکرمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ام المومنین میں سے کسی نے مستحاضہ ہونے کی حالت میں اعتکاف کیا۔
Narrated 'Aisha: One of the mothers of the faithful believers (i.e. the wives of the Prophet) did l'tikaf while she was having bleeding in between her periods.