احرام کھولتے وقت سر منڈانے یا بال کتروانے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ نَافِعٌ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ-
ابوالیمان، شعیب ابن ابی حمزہ، نافع ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج میں سر منڈایا ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: Allah's Apostle (p.b.u.h) (got) his head shaved after performing his Hajj.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ قَالَ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ وَالْمُقَصِّرِينَ-
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ نے فرمایا کہ اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کتروانے والوں پر یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا اور بال کتروانے والوں پر، اور لیث کا بیان ہے مجھ سے نافع نے رحم اللہ محلقین (سر منڈانے والوں پر رحم کر) ایک یا دو مرتبہ بیان کیا اور عبیداللہ نے کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا کہ آپ نے چوتھی بار میں وَالْمُقَصِّرِينَ (بال کتروانے والوں پر) فرمایا۔
Narrated Abdullah bin Umar: Allah's Apostle said, "O Allah! Be merciful to those who have their head shaved." The people said, "O Allah's Apostle! And (invoke Allah for) those who get their hair cut short." The Prophet said, "O Allah! Be merciful to those who have their head shaved." The people said, "O Allah's Apostle! And those who get their hair cut short." The Prophet said (the third time), "And to those who get their hair cut short." Nafi' said that the Prophet had said once or twice, "O Allah! Be merciful to those who get their head shaved," and on the fourth time he added, "And to those who have their hair cut short."
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ-
عیاش بن ولید، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے، لوگوں نے عرض کیا اور بال کتروانے والوں کو یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے، اور لوگوں نے بال کتروانے والوں کو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم! اس کو تین بار کہا اور چوتھی بار آپ نے فرمایا اور بال کتروانے والوں کو۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "O Allah! Forgive those who get their heads shaved." The people asked. "Also those who get their hair cut short?" The Prophet said, "O Allah! Forgive those who have their heads shaved." The people said, "Also those who get their hair cut short?" The Prophet (invoke Allah for those who have their heads shaved and) at the third time said, "also (forgive) those who get their hair cut short." ________________________________________
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ حَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ-
محمد بن عبداللہ بن اسماء، جویریہ، بن اسماء، نافع، عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی ایک جماعت نے سر منڈایا اور ان میں سے بعض نے بال کتروائے۔
Narrated 'Abdullah: The Prophet and some of his companions got their heads shaved and some others got their hair cut short. Narrated Muawiya: I cut short the hair of Allah's Apostle with a long blade. ________________________________________
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ-
ابوعاصم، ابن جریج، حسن بن مسلم، طاؤس ، ابن طاؤس حضرت معاویہ سے روایت کرتے ہیں کہا انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال قینچی کے ساتھ کترے۔
-