TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
غزوات کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جہاد اور ان کی تعداد کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قُلْتُ کَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ-
عبداللہ بن رجاء اسرائیل ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس قدر جہاد فرمائے اور آپ کو ان کے ہمراہ کتنے جہادوں میں شریک ہونے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ آپ نے سب جہاد کئے اور میں ان کے ہمراہ جہادوں میں شریک ہوا۔
Narrated Abu Ishaq: I asked Zaid bin Al-Arqam, "In how many Ghazawat did you take part in the company of Allah's Apostle?" He replied, "Seventeen." I further asked, "How many Ghazawat did the Prophet fight?" He replied, "Nineteen."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ عَشْرَةَ-
عبداللہ بن رجاء اسرائیل ابواسحاق حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پندرہ جہادوں میں شرکت کی ہے۔
Narrated Al-Bara: I fought fifteen Ghazawat in the company of the Prophet.
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ کَهْمَسٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً-
احمد بن حسن احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال، معتمربن سلیمان کہمس حضرت ابن بریدہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میرے والد بریدہ بن حصیب کہتے تھے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ کر سولہ جہادوں میں شرکت کی سعادت حاصل کی ہے۔
Narrated Buraida: That he fought sixteen Ghazawat with Allah's Apostle.