TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
ہبہ کرنے کا بیان
(یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ بَنِي صُهَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ جُدْعَانَ ادَّعَوْا بَيْتَيْنِ وَحُجْرَةً أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَی ذَلِکَ صُهَيْبًا فَقَالَ مَرْوَانُ مَنْ يَشْهَدُ لَکُمَا عَلَی ذَلِکَ قَالُوا ابْنُ عُمَرَ فَدَعَاهُ فَشَهِدَ لَأَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُهَيْبًا بَيْتَيْنِ وَحُجْرَةً فَقَضَی مَرْوَانُ بِشَهَادَتِهِ لَهُمْ-
ابراہیم بن موسیٰ ہشام بن یوسف ابن جریج عبداللہ بن عبیداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں کہ بنی صہیب نے جو ابن جدعان کے غلام تھے دو مکان اور ایک حجرے کے متعلق دعویٰ کیا جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صہیب کو دے دیے تھے مروان نے پوچھا اس کے متعلق تمہارے حق میں کون گواہی دے گا؟ ان لوگوں نے کہا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (گواہ ہیں) مروان نے ان کو بلایا تو انہوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صہیب کو دو کان دئیے اور ایک حجرہ دیا تھا۔ مروان نے ان کی گواہی کی بناء پر ان لوگوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
-