ہر نماز کے لئے وضو بنانا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ ذَکَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِإِنَائٍ صَغِيرٍ فَتَوَضَّأَ قُلْتُ أَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنْتُمْ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ مَا لَمْ نُحْدِثْ قَالَ وَقَدْ کُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ-
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، عمرو بن عامر، حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک چھوٹا برتن پیش کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو فرمایا حضرت عمرو بن عامر نے عرض کیا میں نے حضرت انس سے دریافت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک نماز کے لئے وضو فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا جی ہاں میں نے عرض کیا اور تم؟ انہوں نے کہا ہم لوگ تو کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے جس وقت تک وضو نہ ٹوٹتا تھا یا ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔
It was narrated from ‘Amr bin ‘Amir that Anas mentioned: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was brought a small vessel (of water) and he performed Wudu.” I said: “Did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم perform Wudu’ for every prayer?” He said: “Yes.” He said: “What about you?” He said: “We used to pray all the prayers so long as we did not commit Hadath.” He said: “And we used to pray all the prayers with (one) Wudu.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيَّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيکَ بِوَضُوئٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلَاةِ-
زیاد بن ایوب، ابن علیہ، ایوب، ابن ابوملیکہ، حضرت عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاخانہ سے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھانا پیش کیا گیا لوگوں سے عرض کیا یا رسول اللہ کیا ہم لوگ خدمت اقدس میں پانی پیش کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو وضو کرنے کا حکم اس وقت ہوا ہے کہ جس وقت نماز کے لئے کھڑا ہوں۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came out from the toilet and food was brought to him. They said: “Shall we not bring water for Wudu’?” He said: “I have only been commanded to perform Wudu’ when I want to pray.”
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ صَلَّی الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ فَعَلْتَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ تَفْعَلُهُ قَالَ عَمْدًا فَعَلْتُهُ يَا عُمَرُ-
عبیداللہ بن سعید، یحیی، سفیان، علقمہ بن مرثد، ابن بریدة، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک نماز کے لئے وضو فرمایا کرتے تھے جب مکہ مکرمہ فتح ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن تمام نمازوں کو ایک ہی وضو سے ادا فرمایا۔ حضرت عمر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آج کے دن ایسا کام کیا ہے کہ جو اس سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کیا یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک نماز کے لئے وضو فرماتے تھے اور آج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد نمازیں ایک ہی وضو سے ادا فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عمر میں نے قصدا اور عمدا یہ عمل انجام دیا ہے۔
It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to perform Wudu for every prayer. On the day of the Conquest (of Makkah), he offered all the prayers with one Wudu’. ‘Umar said to him: ‘You have done something that you never did before.’ He said: ‘I did that deliberately, ‘Umar.” (Sahih)