TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
کتاب الا شربة
کون سے مشروبات (پینا) درست ہے؟
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ لِأُمِّ سُلَيْمٍ قَدَحٌ مِنْ عَيْدَانٍ فَقَالَتْ سَقَيْتُ فِيهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلَّ الشَّرَابِ الْمَائَ وَالْعَسَلَ وَاللَّبَنَ وَالنَّبِيذَ-
ربیع بن سلیمان، اسد بن موسی، حماد بن سلمہ، ثابت، انس سے روایت ہے کہ ام سلیم کے پاس ایک لکڑی کا پیالہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ایک قسم کا مشروب پلایا ہے۔ پانی شہد دودھ اور نبیذ۔
It was narrated that ‘Abidah said: “The people have invented drinks and I do not know what they are. I have not drunk anything for years except water, milk and honey.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ عَنْ النَّبِيذِ فَقَالَ اشْرَبْ الْمَائَ وَاشْرَبْ الْعَسَلَ وَاشْرَبْ السَّوِيقَ وَاشْرَبْ اللَّبَنَ الَّذِي نُجِعْتَ بِهِ فَعَاوَدْتُهُ فَقَالَ الْخَمْرَ تُرِيدُ الْخَمْرَ تُرِيدُ-
سوید، عبد اللہ، سفیان، سلمہ بن کہیل، ذر بن عبد اللہ، سعید بن عبدالرحمن بن ابزی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابی بن کعب سے نبیذ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تم پانی پی لو شہد پی لو اور دودھ پی لو جس سے کے تم نے پرورش پائی ہے۔ میں نے ان سے پھر دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تم شراب چاہتے ہو کہ میں تمہیں اس کی اجازت دے دوں؟
It was narrated that Ibn Shubrumah said: “Talhah said to the people of Al-Kufah concerning Nabidh: ‘It is a test whereby a young man may benefit but an old man may be harmed.’ If there was a wedding among them, Talhah and Zubaid would offer milk and honey to drink. It was said to Taltiah: ‘Why don’t you offer Nabidh?’ He said: ‘I would not like a Muslim to become intoxicated because of me.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَحْدَثَ النَّاسُ أَشْرِبَةً مَا أَدْرِي مَا هِيَ فَمَا لِي شَرَابٌ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً أَوْ قَالَ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا الْمَائُ وَالسَّوِيقُ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْکُرْ النَّبِيذَ-
احمد بن علی بن سعید بن ابراہیم، قواریری، معتمر بن سلیمان، وہ اپنے والد سے، محمد، عبیدة، ابن مسعود سے روایت ہے کہ لوگوں نے شراب نکال لی اور نہ معلوم انہوں نے کیا کیا؟ لیکن میری شراب تو بیس یا چالیس سال سے کچھ نہیں ہے۔ علاوہ پانی اور ستو کے اور انہوں نے (روایت میں) نبیذ کا تذکرہ نہیں فرمایا۔
Jarir said: “Ibn Shubrumah would not drink anything except water and milk.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيدَةَ قَالَ أَحْدَثَ النَّاسُ أَشْرِبَةً مَا أَدْرِي مَا هِيَ وَمَا لِي شَرَابٌ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً إِلَّا الْمَائُ وَاللَّبَنُ وَالْعَسَلُ-
سوید، عبد اللہ، ابن عون، محمد بن سیرین، عبیدة بن عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ لوگوں نے شراب نکال لی نہ معلوم انہوں نے کیا کیا لیکن میری شراب تو بیس سال سے یہی ہے پانی دودھ اور شہد۔
-
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ ابْنِ شُبْرُمَةَ قَالَ قَالَ طَلْحَةُ لِأَهْلِ الْکُوفَةِ فِي النَّبِيذِ فِتْنَةٌ يَرْبُو فِيهَا الصَّغِيرُ وَيَهْرَمُ فِيهَا الْکَبِيرُ قَالَ وَکَانَ إِذَا کَانَ فِيهِمْ عُرْسٌ کَانَ طَلْحَةُ وَزُبَيْدٌ يَسْقِيَانِ اللَّبَنَ وَالْعَسَلَ فَقِيلَ لِطَلْحَةَ أَلَا تَسْقِيهِمُ النَّبِيذَ قَالَ إِنِّي أَکْرَهُ أَنْ يَسْکَرَ مُسْلِمٍ فِي سَبَبِي-
اسحاق بن ابراہیم، جریر، ابن شبرمة سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ نے بیان فرمایا کہ اہل کوفہ نبیذ کے سلسلہ میں ایک فتنہ میں مبتلا ہو گئے ہیں جس میں چھوٹا شخص بڑا ہو گیا ہے اور بڑا آدمی اب بوڑھا بن گیا اور حضرت ابن شبرمہ نے فرمایا جس وقت کوئی شادی ہوتی تھی تو حضرت طلحہ اور زبیر لوگوں کو دودھ اور شہد پلایا کرتے تھے۔ کسی نے حضرت طلحہ سے عرض کیا تم لوگوں کو نبیذ کیوں نہیں پلاتے؟ تو انہوں نے فرمایا مجھ کو برا لگتا ہے کہ میری وجہ سے کسی مسلمان کو نشہ ہو۔
-
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ قَالَ کَانَ ابْنُ شُبْرُمَةَ لَا يَشْرَبُ إِلَّا الْمَائَ وَاللَّبَنَ-
اسحاق بن ابراہیم، جریر سے روایت ہے کہ حضرت ابن شبرمہ نبیذ نہیں پیتے تھے۔ (تقوی کی وجہ سے) بلکہ پانی اور شہد کے علاوہ کچھ نہیں پیتے تھے۔
-