کونسا عمل جہاد کے برابر ہے؟

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانٌ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ أَنَّ ذَکْوَانَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ دُلَّنِي عَلَی عَمَلٍ يَعْدِلُ الْجِهَادَ قَالَ لَا أَجِدُهُ هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا خَرَجَ الْمُجَاهِدُ تَدْخُلُ مَسْجِدًا فَتَقُومَ لَا تَفْتُرَ وَتَصُومَ لَا تُفْطِرَ قَالَ مَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِکَ-
عبیداللہ بن سعید، حماد، ہمام، محمد بن جحادہ، ابوحصین، ذکوان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص ایک دن خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کیا مجھ کو کوئی ایسا عمل ارشاد فرمائیں جو کہ جہاد کے برابر ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو ایسا کوئی عمل معلوم نہیں۔ پھر اس شخص نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ کر سکتے ہو کہ جس وقت مجاہد اپنے مکان سے باہر ہو اور تم مسجد میں داخل ہو پھر تم نماز پڑھنے کے واسطے کھڑے ہو اور تم ہمیشہ کھڑے رہو اور تم کبھی نہ تھکو اور تم روزہ رکھو اور نہ تم روزہ چھوڑو؟ یہ سن کر اس شخص نے عرض کیا بھلا کون شخص یہ کام کر سکتا ہے؟
It was narrated from Abu Dharr that he asked the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم which deed was best. He said: “Belief in Allah and Jihad in the cause of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ سَأَلَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ خَيْرٌ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ-
محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم، شعیب، لیث، عبیداللہ بن ابوجعفر، عروہ، ابومرواح، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کونسا کام بہتر ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خداوندقدوس پر ایمان لانا۔ پھر عرض کیا کونسا عمل یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! سب سے زیادہ بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا راہ خدا میں جہاد کرنا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “A man asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم b which deed is best. He said: ‘Faith in Allah.’ He said: ‘Then what?’ He said: ‘Jihad in the cause of Allah.’ He said: ‘Then what?’ He said: ‘Hajjun Mabn r.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ حَجٌّ مَبْرُورٌ-
اسحاق بن ابراہیم، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابن المسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی شخص نے خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عرض کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کونسا عمل سب سے زیادہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خداوند قدوس پر ایمان لانا۔ اس شخص نے پھر عرض کیا پھر کونسا عمل سب سے زیادہ بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جہاد کرنا راہ خدا میں پھر اس شخص نے عرض کیا کونسا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حج مبرور جو کہ بارگاہ خداوندی میں مقبول ہو
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Abu Saeed! Whoever is content with Allah as Lord, Islam as his religion and Muhammad as Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, then he is guaranteed Paradise.” Abu Saeed found this amazing and said: “Say it to me again, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.” So he did that, then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “And there is something else by means of which a person may be raised one hundred degrees in Paradise, each of which is like that which is between the Heaven and the Earth.” He said: “What is it, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم?” He said: “Jihad in the cause of Allah, Jihad in the cause of Allah.” (Sahih)