کسی کافر و مشرک سے علیحدہ ہونے پر بیعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی إِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ وَعَلَی فِرَاقِ الْمُشْرِکِ-
بشر بن خالد، غندر، شعبہ، سلیمان، ابووائل، جریر سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی نماز پڑھنے پر اور زکوة ادا کرنے پر اور ہر ایک مسلمان کی خیر خواہی پر اور مشرک سے علیحدہ ہونے پر چاہے وہ مشرک میرا رشتہ دار اور دوست ہی ہو۔
Jarir said: “I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , when he was accepting (the people’s) pledge, and said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, extend your hand so that I may give you my pledge, and state your terms, for you know best.’ He said: ‘I accept your pledge that you will worship Allah, establish Salah, pay the Zakah, be sincere toward the Muslims, and forsake the idolaters.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي نُخَيْلَةَ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ نَحْوَهُ-
ترجمہ سابقہ روایت کے مطابق ہے۔
It was narrated that Abu Idris Al-Khawlani said: “I heard ‘Ubadah bin As-Samit say: ‘I pledged to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم among a group of people, and he said: I accept your pledge that you will not associate anything with Allah, you will not steal, you will not have unlawful sexual relations, you will not kill your children, you will not utter slander, fabricating from between your hands and feet, and you will not disobey me when commanded with goodness. Whoever fulfills (this pledge), his reward will be with Allah, and whoever commits any of these actions and is punished for it, it will be purification for him. Whoever (commits any of these actions then) Allah conceals him, it is up to Allah; if He wills He will forgive him, and if He wills, He will punish him.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي نُخَيْلَةَ الْبَجَلِيِّ قَالَ قَالَ جَرِيرٌ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْسُطْ يَدَکَ حَتَّی أُبَايِعَکَ وَاشْتَرِطْ عَلَيَّ فَأَنْتَ أَعْلَمُ قَالَ أُبَايِعُکَ عَلَی أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّکَاةَ وَتُنَاصِحَ الْمُسْلِمِينَ وَتُفَارِقَ الْمُشْرِکِينَ-
محمد بن قدامة، جریر، منصور، ابووائل، ابونخیلة جبلی، جریر سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیعت لے رہے تھے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا ہاتھ بڑھائیں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کروں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اچھی طرح سے واقف ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرط فرمائیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم سے ان شرائط پر بیعت کرتا ہوں کہ تم خداوند قدوس کی عبادت کرو گے نماز ادا کرو گے زکوة دو گے مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے اور مشرکین سے علیحدہ رہو گے۔
It was narrated that Umm ‘Atiyyah said: “When I wanted to give pledge to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, a woman helped me (in wailing for the dead) during the Jahiliyyah; shall I go and help her (in wailing) and then come to you and give you my oath of allegiance?’ He said: ‘Go and help her.’ So I went and helped her, then I came, and gave my pledge to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .“ (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ فَقَالَ أُبَايِعُکُمْ عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَّی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِيهِ فَهُوَ طَهُورُهُ وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ فَذَاکَ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ-
یعقوب بن ابراہیم، غندر، معمر، ابن شہاب، ابوادریس خولانی، عبادة بن صامت سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کئی حضرات کی موجودگی میں بیعت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم سے بیعت کرتا ہوں اس بات پر کہ خداوند قدوس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں قرار دو گے چوری نہیں کرو گے زنا نہیں کرو گے اپنی اولاد کو نہیں مارو گے۔ بہتان نہیں قائم کرو گے۔ ہاتھ اور پاؤں کے درمیان سے میری نافرمانی نہیں کرو گے (یعنی شرم گاہ کی حفاظت کرو گے) اور شریعت کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے پھر تمہارے میں سے جب کوئی شخص اپنی بیعت کو مکمل کرے تو اس کا ثواب اللہ تعالیٰ پر ہے اور جو شخص ان میں سے کوئی حرکت کر لے تو دنیا میں بھی اس کو سزا مل جائے گی تو وہ شخص پاک ہوگیا اور جو خداوند قدوس اس کے جرم کو چھپائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پر ہے چاہے وہ اس کو عذاب دے چاہے معاف فرما دے۔
It was narrated that Umm ‘Attiyyah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم accepted our pledge that we would not wail (for the dead).” (Sahih)