TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ
وہ جانور جس کا علم نہ ہو کہ بوقت ذبح اللہ کا نام لیا گیا یا نہیں؟
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ نَاسًا مِنْ الْأَعْرَابِ کَانُوا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ وَلَا نَدْرِي أَذَکَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ وَکُلُوا-
اسحاق بن ابراہیم، نضر بن شمیل، ہشام بن عروة، وہ اپنے والد سے، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ عرب کے کچھ لوگ ہم لوگوں کے پاس گوشت لاتے تھے اور ہم کو علم نہیں تھا کہ ان لوگوں نے بوقت ذبح اللہ کا نام لیا یا نہیں؟ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کھاتے وقت خدا کا نام لے لو اور کھا لو۔
It was narrated that Abu Tha’labah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘An animal that has been taken as a target is not lawful.” (Sahih)