وحشی گدھے کے گوشت کھانے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ هُوَ ابْنُ فَضَالَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَکَلْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ لُحُومَ الْخَيْلِ وَالْوَحْشِ وَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِمَارِ-
قتیبہ، مفضل، ابن فضالة، ابن جریج، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ ہم لوگوں نے خیبر والے دن گھوڑے اور گورخر کا گوشت کھایا اور ہم کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدھے کے کھانے (یعنی گدھے کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا۔
It was narrated that from Ibn Abi Qatadah, from Abu Qatadah, that he caught an onager and brought it to his companions who were in Ihram whereas he was not, and they ate from it. Then they said to one another: “Let us ask the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about it.” So we asked him and he said: “You did well.” Then he said to us: “Do you have anything left of it?” We said: “Yes.” He said: “Give us some.” So we brought him some, and he ate from it, while he was in Ihrdm. (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا بَکْرٌ هُوَ ابْنُ مُضَرَ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَلَمَةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعْضِ أَثَايَا الرَّوْحَائِ وَهُمْ حُرُمٌ إِذَا حِمَارُ وَحْشٍ مَعْقُورٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ فَيُوشِکُ صَاحِبُهُ أَنْ يَأْتِيَهُ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ بَهْزٍ هُوَ الَّذِي عَقَرَ الْحِمَارَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَأْنَکُمْ هَذَا الْحِمَارُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَکْرٍ يُقَسِّمُهُ بَيْنَ النَّاسِ-
قتیبہ، بکر، ابن مضر، ابن ہاد، محمد بن ابراہیم، عیسیٰ بن طلحہ، عمیر بن سلمہ ضمری سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ جا رہے تھے روحا کے پتھروں میں (روحا مدینہ منورہ سے تیس یا چالیس میل پر واقع ہے) اور ہم لوگ حج کا احرام باندھے ہوئے تھے کہ اس دوران ہم لوگوں کو ایک گورخر نظر آیا جو کہ زخم خوردہ تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس کو چھوڑ دو اس کا مالک (یعنی میں نے اس کا شکار کیا ہے) آرہا ہوگا۔ پھر ایک شخص قبیلہ بہز کا حاضر ہوا۔ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ وحشی گدھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو اور حضرت ابوبکر صدیق کو اس گوشت کو تمام حضرات میں تقیسم کرنے کا حکم فرمایا تھا۔
It was narrated from Zahdam that some chicken was brought to Abu Musa and a man moved away from the people. He said: “What is the matter with you?” He said: “I saw it eating something that i consider filthy, and I swore I would not eat it.” Abu Musa said: “Come and eat, for I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم eating it.” And he told him to offer expiation for his vow (Kafarat Al YAmin).(Sahih).
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ أَصَابَ حِمَارًا وَحْشِيًّا فَأَتَی بِهِ أَصْحَابَهُ وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَهُوَ حَلَالٌ فَأَکَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ لَوْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ قَدْ أَحْسَنْتُمْ فَقَالَ لَنَا هَلْ مَعَکُمْ مِنْهُ شَيْئٌ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ فَاهْدُوا لَنَا فَأَتَيْنَاهُ مِنْهُ فَأَکَلَ مِنْهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ-
محمد بن وہب، محمد بن سلمہ، ابوعبدالرحیم، زید بن ابوانیسة، ابوحازم ، ابن ابوقتادة، وہ اپنے والد سے، ابوقتادة نے ایک وحشی گدھے کا شکار کیا تمام لوگ احرام باندھے ہوئے تھے لیکن حضرت ابوقتادہ نے احرام نہیں باندھا تھا وہ اس کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے کر آئے انہوں نے کھا لیا پھر ایک نے دوسرے سے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرنا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا ہے (اس لیے کہ احرام والوں کے واسطے شکار کا کھانا درست ہے) اور کیا تمہارے پاس اس کا گوشت باقی ہے؟ ہم نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم وہ ہم کو ہدیہ دے دو پھر وہ لے کر آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے۔
It was narrated that Zahdam Al-Jarmi said: “We were with Abu Musaand his food was brought, including chicken. Among the people there was a man from Banu Taimullah who had a reddish complexion, as if he were a freed slave. He did not come close and Abu Musa said: ‘Come (and eat) for I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم eating it.” (Sahih)