والد کی طرف سے بڑے بیٹے کا حج کرنا مستحب ہے

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ أَنْتَ أَکْبَرُ وَلَدِ أَبِيکَ فَحُجَّ عَنْهُ-
یعقوب بن ابراہیم الدورقی، عبدالرحمن، سفیان، منصور، مجاہد، یوسف، ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے ارشاد فرمایا تم اپنے والد صاحب کے بڑے لڑکے ہو اس وجہ سے تم ان کی جانب سے حج ادا کرو۔
It was narrated from Ibn Az Zubair that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to a man: “You are the oldest son of your father, so perform Hajj on his behalf.” (Da’if)