نماز کے بعد پناہ مانگنے کے بارے میں

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ کَانَ أَبِي يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ فَکُنْتُ أَقُولُهُنَّ فَقَالَ أَبِي أَيْ بُنَيَّ عَمَّنْ أَخَذْتَ هَذَا قُلْتُ عَنْکَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُهُنَّ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ-
عمروبن علی، یحیی، عثمان شحام، مسلم بن ابوبکرہ سے روایت ہے کہ میرے والد نماز کے بعد فرماتے تھے اے خدا! میں پناہ مانگتا ہوں کفر سے اور فقر سے اور عذاب قبر سے۔ چنانچہ میں بھی کہنے لگا کہ میرے والد نے دریافت کیا کہ تم نے یہ جملے کس جگہ سے سیکھے ہیں۔ تو میں نے عرض کیا کہ آپ سے ہی سیکھے ہیں انہوں نے کہا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان جملوں کو نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے۔
It was narrated that Ka’b bin ‘Ujrah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘There are statements of remembrance following the prayer of which the one who says them will never be deprived of the reward: Glorifying Allah thirty-three times following each prayer, and praising Him thirty-three times, and magnifying Him thirty-four times.” (Sahih).