نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کی اجازت

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ اشْتَکَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْنَا وَرَائَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَکْرٍ يُکَبِّرُ يُسْمِعُ النَّاسَ تَکْبِيرَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَرَآنَا قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّيْنَا بِصَلَاتِهِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ إِنْ کُنْتُمْ آنِفًا تَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ يَقُومُونَ عَلَی مُلُوکِهِمْ وَهُمْ قُعُودٌ فَلَا تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِکُمْ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا-
قتیبہ، لیث، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار پڑ گئے تو ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی کھڑے ہو کر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور ابوبکر تکبیر کی آواز کو ہمیں سنایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری جانب دیکھا (حالت نماز میں ہی) تو ہم لوگ کھڑے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشارہ فرمایا ہم لوگ بیٹھ گئے۔ بیٹھے بیٹھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا تم اس وقت ملک فارس و روم کے لوگوں جیسے کام انجام دے رہے تھے وہ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور ان کے بادشاہ بیٹھے رہتے ہیں ایسا نہ کرو بلکہ اماموں کی اتباع کرو اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں تو تم بھی کھڑے ہو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded us to kill the two black ones (snakes and scorpions) while praying.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ يَمِينًا وَشِمَالًا وَلَا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ-
ابوعمار حسین بن حریث، فضل بن موسی، عبداللہ بن سعید، ابوہند، ثوربن زید، عکرمة، عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت نماز میں دائیں اور بائیں جانب دیکھتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی گردن پیچھے کی جانب نہ پھیرتے تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم enjoined killing the two black ones (snakes and scorpions) while praying.