TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
نمازوں کے اوقات کا بیان
نماز عشاء کو عتمہ کہنا
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ هُوَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَغْلِبَنَّکُمْ الْأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلَاتِکُمْ هَذِهِ فَإِنَّهُمْ يُعْتِمُونَ عَلَی الْإِبِلِ وَإِنَّهَا الْعِشَائُ-
احمد بن سلیمان، ابوداؤد، خضری، سفیان، عبداللہ بن ابولبید، ابوسلمہ، عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں پر دیہاتی لوگ اس نماز کے نام میں غالب نہ آجائیں (مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ اس نماز کو عتمہ کہتے ہیں تم لوگ بھی ان کی تابعداری کر کے عتمہ کہنے لگ جا) تم لوگ ہرگز ایسا نہ کرو بلکہ تم لوگ اس نماز کو نماز عشاء کہا کرو وہ لوگ تو اندھیرا کرتے ہیں اپنے اونٹ پر۔ یعنی اونٹ کے دودھ نکالنے میں وہ لوگ مشغول رہتے ہیں اس نماز کا نام نماز عشاء ہے۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say on the Minbar: ‘Do not let the Bedouin make you change the name of your prayer; verily, it is ‘Isha’.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ لَا تَغْلِبَنَّکُمْ الْأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلَاتِکُمْ أَلَا إِنَّهَا الْعِشَائُ-
سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، ابن عیینہ ، عبداللہ بن ابولبید، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر فرماتے تھے کہ دیکھو! تم لوگوں پر دیہات والے غالب نہ آجائیں اس نماز کے نام میں۔ اس نماز کا (صحیح) نام نماز عشاء ہے۔
Ja’far bin Muhammad bin ‘Ali bin Al-Husain narrated from his father, that Jabir bin ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم prayed Sub as soon as he was certain the dawn had appeared.” (Sahih)