نماز عشاء میں سورت شمس پڑھنا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَلَّی مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ لِأَصْحَابِهِ الْعِشَائَ فَطَوَّلَ عَلَيْهِمْ فَانْصَرَفَ رَجُلٌ مِنَّا فَأُخْبِرَ مُعَاذٌ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِکَ الرَّجُلَ دَخَلَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ مُعَاذٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُرِيدُ أَنْ تَکُونَ فَتَّانًا يَا مُعَاذُ إِذَا أَمَمْتَ النَّاسَ فَاقْرَأْ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَسَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ-
قتیبہ، لیث، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل نے اپنے لوگوں کے ساتھ نماز عشاء ادا کی اور اس کو لمبا کر دیا تو ایک شخص نماز توڑ کر چلا گیا حضرت معاذ نے فرمایا کہ یہ شخص منافق ہے۔ اس شخص کو جس وقت یہ خبر ہوئی کہ (اس کو منافق قرار دیا گیا) تو وہ شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور حضرت معاذ کا قول نقل کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ سے فرمایا کیا تم لوگوں کے درمیان فتنہ برپا کرنا چاہتے ہو جس وقت امامت کرو تو تم سورت والشمس اور سورت اعلی اور سورت غاشیہ اور سورت اقراء پڑھو۔
It was narrated that Al-Bara’ bin ‘Azib said: “I prayed Al- ‘Atamah (‘Isha’) with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمand he recited ‘By the fig, and the olive’ in it.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ أَنْبَأَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْعِشَائِ الْآخِرَةِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَأَشْبَاهِهَا مِنْ السُّوَرِ-
محمد بن علی بن حسن بن شقیق، حسین بن واقد، عبداللہ بن بریدة، بریدة سے روایت کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عشاء میں سورت والشمس تلاوت کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس جیسی دوسری سورت تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
It was narrated that Al-Bara’ bin ‘Azib said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was on a journey and he recited: By the fig, and the olive in the first Rak’ah of ‘Isha‘.“ (Sahih).