نماز عشاء میں سورت اعلی کی تلاوت

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَامَ مُعَاذٌ فَصَلَّی الْعِشَائَ الْآخِرَةَ فَطَوَّلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَتَّانٌ يَا مُعَاذُ أَفَتَّانٌ يَا مُعَاذُ أَيْنَ کُنْتَ عَنْ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی وَالضُّحَی وَإِذَا السَّمَائُ انْفَطَرَتْ-
محمد بن قدامة، جریر، اعمش، محارب بن دثار، جابر سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل کھڑے ہوئے اور انہوں نے نماز عشاء پڑھائی تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے معاذ تم کیا فتنہ برپا کرو گے اے معاذ سورت اعلی اور سورت الضحی اور سورت انفطار کس طرف چلی گئیں یعنی تم نے ان سورتوں کو کس وجہ سے نماز میں نہیں پڑھا؟
It was narrated from ‘Abdullah bin Buraidah, from his father, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to recite ‘By the sun and its brightness’ and similar Surahs in ‘Isha’. (Hasan)