نماز ظہر کی دوسری رکعت میں پہلی رکعت سے کم قرات کرنا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَيُطَوِّلُ فِي الْأُولَی وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَکَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يُطَوِّلُ فِي الْأُولَی وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَکَانَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ يُطَوِّلُ الْأُولَی وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ-
عبیداللہ بن سعید، معاذ بن ہشام، یحیی بن ابوکثیر، عبداللہ بن ابوقتادہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کی پہلی دو رکعت میں قرات فرماتے۔ کبھی ایک آدھ آیت کریمہ ہم لوگ سن لیا کرتے تھے اور پہلی رکعت کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری رکعت سے طویل فرماتے تھے اور نماز فجر میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طریقہ سے کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت کو دوسری رکعت سے طویل فرماتے اور نماز عصر میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت میں قرات فرماتے لیکن پہلی رکعت کو دوسری رکعت سے طویل فرماتے اور دوسری کو چھوٹی کرتے یعنی مختصر پڑھتے۔
It was narrated that Abu Salamah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to recite the Umm Al-Qur’an and two Surahs in the first two Rak’ahs of Zuhr and ‘Asr, and he would make us hear a verse sometimes, and he used to make the first Rak’ah of Zuhr lengthy, and he did likewise in Subh.” (Sahih)