نماز سے فراغت کے بعد سجدہ کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عُرْوَةَ قَالَتْ عَائِشَةُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَائِ إِلَی الْفَجْرِ إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً وَيُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ وَيَسْجُدُ سَجْدَةً قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُکُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَی بَعْضٍ فِي الْحَدِيثِ مُخْتَصَرٌ-
سلیمان بن داؤد بن حماد بن سعد، ابن وہب، ابن ابوذئب و عمروبن حارث و یونس بن یزید، ابن شہاب، عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عشاء سے فراغت کے بعد نماز فجر ہونے تک گیارہ رکعت پڑھا کرتے تھے اور ہر ان میں سے ایک رکعت وتر کی ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر دیر تک سجدہ فرماتے جس قدر تاخیر تک تمہارے میں سے کوئی شخص پچاس آیات کریمہ پڑھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے اٹھانے سے قبل اور تمہارے میں سے ایک شخص دوسرے شخص سے زیادہ جلدی پڑھ سکتا ہے (مختصرا)
It was narrated from Abu Hurairah that: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said the Salam then he performed the two prostrations of forgetfulness while he was still sitting, then he said the Salam.” He said: He mentioned it in the Had Ith of Dhul-Yadain. (Hasan)