TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
قبلہ کے متعلق احادیث
موزے پہن کر نماز ادا کرنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی فَسُئِلَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا-
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، سلیمان، ابراہیم، ہمام سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جریر کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر پانی طلب فرمایا اور وضو فرمایا اور موزوں پر مسح فرمایا پھر کھڑے ہوئے اور نماز ادا فرمائی۔ کسی نے ان سے دریافت کیا کہ تم نے موزوں سے نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طریقہ سے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
Abu Maslamah — whose name was Saeed bin Yazid, a trustworthy Basri — told us: “I asked Anas bin Malik: ‘Did the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم pray in sandals?’ He said: ‘Yes.” (Sahih)