مقام عرفات میں دعا مانگتے وقت ہاتھ اٹھانا

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هُشَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ کُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو فَمَالَتْ بِهِ نَاقَتُهُ فَسَقَطَ خِطَامُهَا فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدَی يَدَيْهِ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَهُ الْأُخْرَی-
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، عبدالملک، عطاء، اسامة بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مقام عرفات میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سو رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگتے وقت دونوں ہاتھ اٹھا لیے۔ اس دوران اونٹنی نے رخ موڑا تو اس کی نکیل پکڑی اور دوسرا ہاتھ اسی طریقہ سے اٹھاتے رہے۔
It was narrated that Usamah bin Zaid said I was a companion rider with the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم at ‘Arafat. He raised his hands in supplication, so his she-camel began leaning and he dropped the halter, so he took the halter with one of his hands while he was raising the other hand.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ قُرَيْشٌ تَقِفُ بِالْمُزْدَلِفَةِ وَيُسَمَّوْنَ الْحُمْسَ وَسَائِرُ الْعَرَبِ تَقِفُ بِعَرَفَةَ فَأَمَرَ اللَّهُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی نَبِيَّهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقِفَ بِعَرَفَةَ ثُمَّ يَدْفَعُ مِنْهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ-
اسحاق بن ابراہیم، ابومعاویہ، ہشام، وہ اپنے والد سے، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کے لوگوں کو حمس کہا جاتا ہے مزدلفہ میں وہ لوگ قیام کرتے اور باقی عرب کے حضرات مقام عرفات میں چنانچہ خداوند قدوس نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم فرمایا کہ عرفات میں قیام کریں اور وہیں سے واپس آئیں اس کے بعد یہ آیت کریمہ نازل ہوئی یعنی وہاں ہی سے واپس ہوا کرو کہ جس جگہ سے لوگ واپس ہوتے ہیں۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Quraish used to stand in Al-Muzdalifah and they called themselves Al-Hums, and the rest of the ‘Arabs stood in ‘Arafat. Then Allah, Blessed and Most High, commanded His Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم to stand in ‘Arafat, and then move on from there. Allah, the Mighty and Sublime, revealed: ‘Then depart from the place whence all the people depart.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَضْلَلْتُ بَعِيرًا لِي فَذَهَبْتُ أَطْلُبُهُ بِعَرَفَةَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا فَقُلْتُ مَا شَأْنُ هَذَا إِنَّمَا هَذَا مِنْ الْحُمْسِ-
قتیبہ بن سعید، سفیان، عمرو بن دینار، محمد بن جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مقام عرفات میں میرا اونٹ گم ہوگیا تو میں اس کو تلاش کرنے کے واسطے عرفات کے پہاڑ پر گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جگہ دیکھا میں نے عرض کیا یہ کیا ہوا یہ تو قریش ہیں یہ اس جگہ کس وجہ سے آئے ہیں۔
It was narrated from Muhammad bin Jubair bin Mut’im that his father said: “I lost a camel of mine, so I went to look for it in ‘Arafat on the day of ‘Arafat. I saw the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم standing there and said: ‘What is he doing here? He is one of the Hums.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ شَيْبَانَ قَالَ کُنَّا وُقُوفًا بِعَرَفَةَ مَکَانًا بَعِيدًا مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْکُمْ يَقُولُ کُونُوا عَلَی مَشَاعِرِکُمْ فَإِنَّکُمْ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيکُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام-
قتیبہ، سفیان، عمرو بن دینار، عمرو بن عبداللہ بن صفوان، یزید بن شیبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم لوگ مقام عرفات میں ٹھہرنے کی جگہ سے فاصلہ پر رکے تو حضرت ابن ربع انصاری رضی اللہ عہ ہم لوگوں کے پاس آئے اور بیان کیا کہ مجھ کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھیجا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ تم لوگ اپنے مقرر کیے ہوئے ٹھکانوں پر موجود رہو اس لیے کہ تم لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہو۔
It was narrated from ‘Amr bin ‘Abdullah bin Safwan that Yazid bin Shaiban said: “We were standing in ‘Arafat in a place far from the place of standing, and Ibn Riba’ Al-Ansari came and said: ‘I am the messenger of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم J to you; he says: ‘Stay where you are (for it is a place of ritual), for you are following the legacy of your father Ibrahim, peace be upon him.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَنَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَرَفَةُ کُلُّهَا مَوْقِفٌ-
یعقوب بن ابراہیم، یحیی بن سعید، جعفر بن محمد اپنے والد ماجد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ہم لوگ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجة الوداع کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے نقل کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (مقام) عرفات پورا کا پورا قیام کرنے کی جگہ ہے۔
Ja’far bin Muhammad said: “My father told me: ‘We came to Jabir bin ‘Abdullah and asked him about the Hajj of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم He told us that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “All of ‘Arafat is the place of standing.” (Sahih)