مسجد کے اندر انگلیوں کے اندر انگلیوں کے اندر داخل کرنا

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعَلْقَمَةُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ لَنَا أَصَلَّی هَؤُلَائِ قُلْنَا لَا قَالَ قُومُوا فَصَلُّوا فَذَهَبْنَا لِنَقُومَ خَلْفَهُ فَجَعَلَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ فَصَلَّی بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ فَجَعَلَ إِذَا رَکَعَ شَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَجَعَلَهَا بَيْنَ رُکْبَتَيْهِ وَقَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ-
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابراہیم، اسود سے روایت ہے کہ میں اور حضرت علقمہ دونوں حضرت عبداللہ بن مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا کہ کیا آپ نماز سے فارغ ہوگئے ہیں ہم نے عرض کیا کہ نہیں! انہوں نے کہا کہ تم کھڑے ہو جاؤ اور نماز ادا کرو۔ چنانچہ ہم لوگ روانہ ہوگئے اور ان کے پیچھے کھڑے ہو گئے انہوں نے ایک شخص کو بائیں جانب کیا اور ایک دوسرے شخص کو دائیں جانب کیا پھر نماز ادا کی بغیر اذان اور تکبیر کے جس وقت وہ رکوع فرماتے تو ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلی میں ڈال لیتے۔ مطلب یہ ہے کہ دونوں گھٹنوں کے درمیان میں اور فرماتے تھے کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طریقہ سے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
It was narrated that Sulaiman said: “I heard Ibrahim (narrate) from ‘Alqamah and Al-Aswad from ‘Abdullah,” and he narrated something similar. (Sahih).
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَذَکَرَ نَحْوَهُ-
عبداللہ بن مسعود مذکورہ سند سے بھی حضرت عبداللہ بن مسعود سے اسی طرح کی حدیث منقول ہے۔
It was narrated from ‘Abbad bin Tamim, from his paternal uncle, that he saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم lying on his back in the Masjid, placing one leg on top of the other. (Sahih)