مرد اور عورت اگر ایک ساتھ اکٹھا غسل کریں

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ هِشَامٍ ح و أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ وَأَنَا مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ نَغْتَرِفُ مِنْهُ جَمِيعًا وَقَالَ سُوَيْدٌ قَالَتْ کُنْتُ أَنَا-
سوید بن نصر، عبد اللہ، ہشام، قتیبہ، مالک، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل فرمایا کرتے تھے اور دونوں اس میں سے چلو لیا کرتے تھے۔
It was narrated from ‘Aishah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to perform Ghusl, he and I from a single vessel, both of us scooping water from it. (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ مِنْ الْجَنَابَةِ-
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں غسل جنابت ایک ہی برتن سے کیا کرتے تھے۔
Abdur-Rahman bin Al Qasim said: “I heard Al-Qasim narrating that ‘Aishah said: ‘I used to perform Ghusl — the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and I — from a single vessel for Janabah.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أُنَازِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِنَائَ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ مِنْهُ-
قتیبہ بن سعید، عبیدة بن حمید، منصور، ابراہیم، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت اسود سے فرمایا کہ تم نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہوتا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے برتن میں چھین جھپٹ کرتی تھی۔ یعنی غسل جنابت کے وقت میں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی ایک برتن میں غسل کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I remember competing over the vessel with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, when he and I were performing Ghusl from it.” (Sahih)