TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ
مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے سے متعلق حدیث
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ کَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عِيسَی بْنِ يُونُسَ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَالَ عُمَرُ لِصُهَيْبٍ مَا لِي أَرَی عَلَيْکَ خَاتَمَ الذَّهَبِ قَالَ قَدْ رَآهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْکَ فَلَمْ يَعِبْهُ قَالَ مَنْ هُوَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن یحیی بن محمد بن کثیر حرانی، سعید بن حفص، موسیٰ بن اعین، عیسیٰ بن یونس، ضحاک بن عبدالرحمن، عطاء خراسانی، سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے حضرت صہیب کو سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا وجہ ہے کہ میں تم کو سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا اس انگوٹھی کو تو جو تم سے بہتر تھے وہ دیکھ چکے ہیں لیکن انہوں نے اس کو دیکھ کر اس پر عیب نہیں لگایا۔ حضرت عمر نے فرمایا وہ کون تھے؟ حضرت صہیب نے فرمایا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
- It was narrated that ‘All d: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade me wear gold rings and Al-Qassi, red A(Hasan)……123