TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
وصیتوں سے متعلقہ احادیث
مال یتیم کھانے سے پرہیز کرنا
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هِيَ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَالشُّحُّ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ الرِّبَا وَأَکْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ-
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، سلیمان بن بلال، ثور بن زید، ابوغیث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سات ہلاک کرنے والی اشیاء سے تم لوگ پرہیز کرو۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (1) خداوندقدوس کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا (2) جادو کرنا (3) کسی کو ناحق قتل کرنا جس کو خداوندقدوس نے حرام فرمادیا ہو (4) سود کھانا (5) یتیم کا مال کھانا (6) جہاد کے میدان سے بھاگ جانا (7) پاک دامن خواتین پر زنا کی تہمت لگانا۔
-