قضائے حاجت کے لیے دور نہ جانا

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَهَی إِلَی سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ فَدَعَانِي وَکُنْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ حَتَّی فَرَغَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ-
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، عمیش، شقیق، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہعلیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قوم کے کوڑے پر پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ہٹ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلایا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑا تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلیاللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب سے فارغ ہو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
It was narrated that Hudhaifah said: “I was walking with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he came to some people’s garbage dump and urinated while standing up. I turned to go away, but he called me back (to conceal him), and I was just behind him. Then when he had finished, he performed Wudu and wiped over his Khuffs.” (Sahih)