قرض داری میں آسانی اور سہولت سے متعلق حدیث شریف

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ وَتُکْثِرُ فَقَالَ لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِکَ وَلَامُوهَا وَوَجَدُوا عَلَيْهَا فَقَالَتْ لَا أَتْرُکُ الدَّيْنَ وَقَدْ سَمِعْتُ خَلِيلِي وَصَفِيِّي صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا فَعَلِمَ اللَّهُ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَائَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا-
محمد بن قدامة، جریر، منصور، زیاد بن عمرو بن ہند، عمران بن حذیفہ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ لوگوں سے قرضہ لیا کرتی تھیں۔ لوگوں نے اس سلسلہ میں گفتگو کی اور ان کو ملامت کی اور ان کو رنج پہنچایا۔ انہوں نے کہا میں قرض لینا نہیں چھوڑوں گی۔ میں نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو کوئی قرضہ لے اور خداوند قدوس واقف ہے وہ اس کے ادا کرنے کی فکر میں ہے تو خداوند قدوس دنیا میں بھی اس کا قرض ادا کرے گا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If one of you is referred to a rich man (to help repaY a debt), he should accept that referral, and (wrongdoing) is when a rich man takes a long time to repay a debt.” (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَدَانَتْ فَقِيلَ لَهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَسْتَدِينِينَ وَلَيْسَ عِنْدَکِ وَفَائٌ قَالَتْ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَخَذَ دَيْنًا وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُؤَدِّيَهُ أَعَانَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ-
محمد بن مثنی، وہب بن جریر، وہ اپنے والد سے، الاعمش، حصین بن عبدالرحمن، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبة، میمونہ سے روایت ہے کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں۔ لوگوں نے ان سے کہا اے مومنین کی ماں! آپ (بہت قرضہ لیتی ہیں) حالانکہ آپ کے پاس اس کے ادا کرنے کے واسطے جائیداد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو شخص قرضہ لے اور وہ اس کے ادا کرنے کی نیت رکھے تو خداوند قدوس اس کی مدد کرے گا۔
It was narrated from ‘Amr bin Ash that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If one who can afford it delays repayment his honor and punishment become permissible.” (Hasan)