قربانیوں کے گوشت کو ذخیرہ بنانا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مَالِکٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَفَّتْ دَافَّةٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَی فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُوا وَادَّخِرُوا ثَلَاثًا فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذَلِکَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ کَانُوا يَنْتَفِعُونَ مِنْ أَضَاحِيِّهِمْ يَجْمُلُونَ مِنْهَا الْوَدَکَ وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالَ الَّذِي نَهَيْتَ مِنْ إِمْسَاکِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ قَالَ إِنَّمَا نَهَيْتُ لِلدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ کُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا-
عبیداللہ بن سعید، یحیی، مالک، عبداللہ بن ابی بکر، عمرة، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ عیدالاضحی کے دن غرباء و محتاجوں کا ایک مجمع مدینہ منورہ پہنچا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ تین روز تک قربانی کا گوشت کھاؤ اور اس کو رکھ لو پھر لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگ اپنی قربانیوں سے نفع حاصل کرتے تھے اور اس کی چربی اٹھا کر رکھ لیتے تھے اور اس کی کھالوں سے مشکیں بنایا کرتے تھے پھر اب کیا بات پیش آگئی؟ لوگوں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرما دیا قربانی کا گوشت رکھ چھوڑنے سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے ان غرباء اور محتاجوں کے اندیشہ کی وجہ سے ممانعت کی تھی جو مجمع کہ آکر جمع ہوگیا تھا پس اب تم لوگ کھاؤ اور اس کو رکھ لو اور صدقہ کرو۔
It was narrated from ‘Abdur Rahman bin ‘Abis that his father said: “I asked ‘Aishah about the meat of the sacrificial animals and she said: ‘We used to keep the trotters for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم for a month, then he would eat them.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ قَالَتْ نَعَمْ أَصَابَ النَّاسَ شِدَّةٌ فَأَحَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُطْعِمَ الْغَنِيُّ الْفَقِيرَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ آلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُونَ الْکُرَاعَ بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ قُلْتُ مِمَّ ذَاکَ فَضَحِکَتْ فَقَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزٍ مَأْدُومٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ-
یعقوب بن ابراہیم، عبدالرحمن، سفیان، عبدالرحمن بن عابس سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا۔ انہوں نے نقل کیا کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کا گوشت تین روز سے زیادہ رکھنے کی ممانعت فرمایا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ لوگ محتاج اور ضرورت مند تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواہش ظاہر فرمائی کہ جو کوئی مال دار ہو تو وہ غریب کو کھلائے پھر کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل اولاد کو دیکھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں کو دیکھا) وہ حضرات پندرہ روز کے بعد بکری کے پائے کھایا کرتے تھے تو میں نے عرض کیا ایسی تکلیف کس وجہ سے تھی؟ تو ان کو ہنسی آگئی اور انہوں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل نے تین روز مسلسل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade keeping the meat of the sacrificial animals for more than three days, then he said: ‘Eat and feed others.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ قَالَتْ کُنَّا نَخْبَأُ الْکُرَاعَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا ثُمَّ يَأْکُلُهُ-
یوسف بن عیسی، فضل بن موسی، یزید، ابن زیاد بن ابوجعد، عبدالرحمن بن عابس نے نقل کیا کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ سے قربانی کے گوشت کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا ہم لوگ ایک مہینہ تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پائے اٹھا کر رکھا کرتے تھے (یعنی ایک ماہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکری کے پائے کھایا کرتے تھے)۔
‘Abdulláh bin Mughaffal said: “A bag of fat was thrown on the Day of Khaibar, and I caught it and said: ‘I will not give anything of this to anyone.’ I turned around and saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم there, smiling.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِمْسَاکِ الْأُضْحِيَّةِ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ثُمَّ قَالَ کُلُوا وَأَطْعِمُوا-
سوید بن نصر، عبد اللہ، ابن عون، ابن سیرین، ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین روز سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا تم لوگ کھاؤ اور کھلاؤ (جس وقت تک دل چاہے)۔
It was narrated from ‘Aishah that some Bedouin people used to bring us meat, and we did not know whether they had mentioned the Name of Allah (when slaughtering it) or not. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم i said: “Mention the Name of Allah and eat.” (Sahih)