قبور کا مساجد بنانا ممنوع ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ وَيُونُسَ قَالَا قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَائِشَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ قَالَا لَمَّا نُزِلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَی وَجْهِهِ فَإِذَا اغْتَمَّ کَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ قَالَ وَهُوَ کَذَلِکَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الْيَهُودِ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ-
سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، معمرو یونس، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، عائشہ صدیقہ، عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ دونوں حضرات نے فرمایا جس وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوگئے (یعنی وفات کے قریب ہوگئے) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چادر ڈال لیتے اپنے چہرہ پر جس وقت نزع کا عالم ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہ کھول لیتے اور ارشاد فرماتے اے خدا یہود اور عیسائیوں پر لعنت نازل کر۔ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبور کو مساجد بنا لیا۔
It was narrated from ‘Aishah that Umm Habibah and Umm Salamah mentioned a church that they had seen in Ethiopia, in which there were images. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Those people, if there was a righteous man among them, when he died they built a place of worship over his grave and made those images. They will be the most evil of creation before Allah on the Day of Resurrection.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَکَرَتَا کَنِيسَةً رَأَتَاهَا بِالْحَبَشَةِ فِيهَا تَصَاوِيرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أُولَئِکَ إِذَا کَانَ فِيهِمْ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَی قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا تِيکِ الصُّوَرَ أُولَئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
یعقوب بن ابراہیم، یحیی، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ اور حضرت ام سلمہ نے تذکرہ فرمایا ایک گرجا کا حبشہ میں کہ جن میں تصاویر تھیں تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان لوگوں کو یعنی عیسائیوں اور یہود) کا یہ قاعدہ تھا کہ جس وقت ان میں سے کوئی نیک دل انسان فوت ہوجاتا تو اس کی قبر پر ایک مسجد بنا لیتے تھے اور اس کی تصویر بنا لیتے تھے۔ یہ لوگ تمام مخلوق میں خدا کے نزدیک برے ہوں گے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When a man goes out of his house to his Masjid, one foot records a good deed and the other erases a bad deed.” (Sahih)