قبر گہری کھودنا بہتر ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ شَکَوْنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْحَفْرُ عَلَيْنَا لِکُلِّ إِنْسَانٍ شَدِيدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْفِرُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ قَالُوا فَمَنْ نُقَدِّمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قَدِّمُوا أَکْثَرَهُمْ قُرْآنًا قَالَ فَکَانَ أَبِي ثَالِثَ ثَلَاثَةٍ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ-
محمد بن بشار، اسحاق بن یوسف، سفیان، ایوب، حمید بن ہلال، ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن ہم لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی ہر ایک شخص کے واسطے ہمارے واسطے قبر کھودنا مشکل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم قبر کھودو اور گہرا کھودو اور اچھے طریقہ سے کھودو اور دو دو تین تین آدمیوں کو ایک قبر میں دفن کر دو۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگ کس کو آگے کریں؟ (یعنی قبلہ کے نزدیک رکھیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن کریم زیادہ یاد رکھتا ہو۔ حضرت ہشام نے عرض کیا کہ میرا والد اس روز تین آدمیوں میں تیسرا تھا جو کہ ایک قبر میں رکھے گئے تھے
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was buried, a red velvet cloak was placed beneath him.” (Sahih)